کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کا کراچی میں ہونے والی ہڑتالوں کو غیر ضروری قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 17:13

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کا کراچی میں ہونے والی ہڑتالوں کو غیر ضروری ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے قدرے بہتر ہے، سکیورٹی معاملات سے بے خبر نہیں ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہڑتالوں کا سلسلہ بہت عام ہے، کراچی میں اگر مکھی بھی مر جائے تو بھی ہڑتال کر دی جاتی ہے، گورنر صاحب اور صنعتکار بھی ہڑتالوں کی شکایت کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں پر قابو پایا جانا چاہئیے، اگر کراچی میں ہڑتالیں نہیں ہوں گی تو کراچی کی عوام بھی خوش رہے گی.

متعلقہ عنوان :