آسٹریلیا :پنجہ آزمائی میں زور لگانے سے رگبی کھلاڑی کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی

جمعہ 12 جون 2015 17:03

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آسٹریلیا میں ٹی وی پر براہ راست پنجہ آزمائی کامقابلہ رگبی کے کھلاڑی کو مہنگا پڑگیا ، مقابلے میں اتنا زور لگایا کہ بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ، آسٹریلوی شہر سڈنی میں ٹی وی چینل پر براہ راست چیریٹی کے لیے 2 رگبی پلیئرز کے درمیان پنجہ آزمائی کا مقابلہ کرایا گیا ، جیسے ہی مقابلہ شروع ہوا دونوں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تاہم ایک کھلاڑی کا بازو انتہائی نازک ثابت ہوا ، میز کے ساتھ لگتے ہی ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کھلاڑی کی چیخیں نکل گئیں۔ منظر دیکھ کرلوگ بھی سکتے میں آگئے۔

متعلقہ عنوان :