حکومت کو جائز ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن کاروبار اور پراپرٹی کو

مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکسز لگائے جائیں‘ سپریم کونسل انجمن تاجران جلو موڑ لاہور

جمعہ 12 جون 2015 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سپریم کونسل انجمن تاجران کا پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جلوموڑ میں دھرنا سپریم کونسل انجمن تاجران جلوموڑ کے سرپرست اعلیٰ حکیم محمود اشرف، صدر چوہدری اکرم ڈیال، سینئر نائب صدر حافظ صدیق، جنرل سیکرٹری ینگ شہزادہ،اشد کرامت بٹ ، ادریس بٹ، رانا اعجاز ڈوگرا نے دکانداروں کو ناجائز ٹیکس لگانے پر محکمہ کے خلاف جلوموڑ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور کہا کہ ہم حکومت کو جائز ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن کاروبار اور پراپرٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکسز لگائے جائیں جب تک محکمہ ناجائز ٹیکس ختم نہیں کرتا تب تک دھرنا جاری رہے گا مقامی ایم این اے سہیل شوکت بٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جمہوری ہے لہذا کسی کے ساتھ ناجائز سلوک نہیں کیا جائے گا محکمہ کی جانب سے لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کو ختم کر دیا جائے گا اور ہر فرد قانون کے مطابق ٹیکسز ادا کرے گا سپریم کونسل انجمن تاجران جلوموڑ نے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :