لاہور : احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے انٹر نیٹ پر عائد ٹیکس واپس لے لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 17:01

لاہور : احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے انٹر نیٹ پر عائد ٹیکس واپس لے لیا۔

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا آئندہ مالی سال کے لیے پنجاب کا بجٹ پیش کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

ڈاکٹر عائشہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے بجٹ میں انٹر نیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا جس کے بعد انٹر نیٹ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا.

یاد رپے کہ انٹر نیٹ پر ٹیکس عائد ہونے کی تجویز پر ڈیجیٹل پبلشرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں ” اردو پوائنٹ“ اور ”پرو پاکستانی“ سر فہرست رہے. پبلشرز نے احتجاجاً اپنی سکرین کو بلیک آؤٹ کر دیا تھا تاہم ٹیکس کی تجویز منظور ہونے کے بعد بلیک آؤٹ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :