کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ 27ہزار631ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

جمعہ 12 جون 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ 27ہزار631ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ3ہزار124ٹن درآمدی کارگو اور24ہزار507ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں16ہزار39ٹن بلک کارگو،77ہزار676ٹن خشک کارگو اور25ہزار 448ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں2ہزار928ٹن بلک کارگو،24ہزار284ٹن خشک کارگو اور223ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں58ہزار307ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،3ہزار330ٹن بلک کارگو اور3ہزار799ٹن سویا بین میل جبکہ درآمدات میں 21ہزار235ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،121ٹن بلک کارگواور2ہزار928ٹن چاول شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر6جہاز لنگرانداز ہوئے اور3جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 10جہازوں کی آمد اور7جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :