ذوالفقار بابر نے ٹور میچ میں تباہی مچا دی
جمعہ 12 جون 2015 16:51
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون2015ء) پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ٹور میچ میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی بساط 241 رنز پر لپیٹ کر اننگ میں چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ کولمبو میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے 44 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ اپنی اننگ دوبارہ شروع کی تو اپل تھارنگا اور کشال سلو نے اسکور کو 62 تک پہنچا دیا۔
اسی مجموعے پر 35 رنز بنانے والے تھارنگا کی اننگ تمام ہوئی جو وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے پاتھوں جکڑے گئے۔ کشال نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے جیہان مبارک کے ساتھ 63 اور پھر کپتان دنیش چندیمل کے ساتھ 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 165 تک پہنچادیا، مبارک 28 اور چندیمل 22 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی وکٹ بنے۔(جاری ہے)
پانچویں وکٹ کے لیے کشال نے 26 رنز بنانے والے ملندا سری وردانا کے ساتھ مزید 52 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لے آئے۔
اس موقع پر میزبان ٹیم کے چار وکٹ پر 214 رنز مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کر رہے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن باؤلنگ نے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔ ذوالفقار بابر نے 217 کے اسکور پر لگاتار دو وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی صفوں میں بھونچال پیدا کردیا۔ کشال سلوا 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر رخصت ہوئے تو مزید پانچ رنز کے اضافے سے پوری ٹیم 241 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں چھ رنز کی برتری حاصل کی جہاں وہ پہلے کھیلتے ہوئے 247 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جون سے گال میں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.