اسلام آباد ، ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو با ا ثر شخص کے خلا ف مقدمہ درج کر نے کا حکم

جمعہ 12 جون 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شہناز بی بی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو مقدمہ درج کر کے تفتیش کرنے کا حکم دیا اور پولیس کو کام میں کوتاہی نہ برتنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

شہناز بی بی نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ لوہی بھیر کے ایک بااثر شخص نے ان کے گھر پر حملہ کیا اور زبردستی اندر گھس کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے قانون کا سہارا لینے کی کوشش کی اور تھانے گئیں لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر میر نے پولیس کو غفلت برتنے پر سرزنش کی اور کہا کہ ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کریں۔

متعلقہ عنوان :