منشیات فروشی کے ملزم عابد عباسی کو دو ماہ قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 12 جون 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے منشیات فروشی کے ملزم عابد عباسی کو دو ماہ قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

عابد عباسی تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور اس سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا تھا گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیسن جج پرویز القادر میمن نے ملزم کو دو ماہ قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

متعلقہ عنوان :