اسلام آباد ، جعلی ویزہ کیس کا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 12 جون 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جعلی ویزہ کیس کے ملزم احسن شفیق کو اسلام آباد کی سول عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

سینئر سوسل جج عبدالغفور کاکڑ نے ایف آئی اے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے احسن شفیق نامی شخص کے خلاف ایف آئی اے کو سات درخواستیں موصول ہوئیں جنکے مطابق ملزم کے ان افراد سے گیارہ لاکھ اسی ہزار روپے وصول کئے تھے کہ وہ ان کو دبئی کے ورک ویزہ دے گا اور ان کے پاسپورٹ بھی لئے تھے لیکن پیسے لینے کے بعد ملزم نے نہ ہی ویزہ دیا اور نہ پیسے واپس کئے۔

اس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا اور عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے درخواست دی جس پر سول عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف ائی اے کے سب انسپکٹر شوکت علی کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :