سندھ حکومت جرائم پیشہ افرادکیلسٹ عوام کے سامنے لا ئے ، شاہ محمود قریشی

جمعہ 12 جون 2015 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی جی رینجرز کی طرف سے ایپکس کمیٹی کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 230ارب روپے سے زائد رقم مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور جرائم پیشہ افراد کی طرف سے مختلف طریقوں سے وصول کئے جاتے ہیں جس میں بھتہ خوری ، زمینوں پر ناجائز قبضے ، مغوی ، پانی چوری ، زکوة ، فطرانہ اور بھتہ خوری سمیت دیگر ذرائع سے حاصل کئے جاتے ہیں ان کے نام جو لسٹ میں دیئے گئے ہیں ان کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شیریں مزاری اور علی محمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پہلی دفعہ مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے جو کراچی میں دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں اور اس کا پہلی دفعہ بہت بڑا انکشاف ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کی فنڈنگ نہیں روکی جائے گی اس وقت تک امن نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا رینجرز نے رپورٹ پیش کی ہے اور ہمارا مطالبہ کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انتقام نہیں چاہتے اور نہ ہی انتقامی سوچ رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت میں استحکام لانا ہے تو سندھ اور وفاقی حکومت کو ان لوگو ں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا جو دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں اور رینجرز کی رپورٹ میں ان کا انکشاف کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :