آزادکشمیر کی موجودہ حکومت خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:27:59 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:27:59 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:26:49 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:26:49 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:26:49 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:25:55 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:25:55 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:08:19 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:08:19 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:06:47 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 16:06:47
پچھلی خبریں - مزید خبریں

آزادکشمیر کی موجودہ حکومت خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے میرپور کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمدا شرف کی عوامی وفود سے بات چیت

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمدا شرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے میرپور کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں سٹاف کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دے کر چھوٹے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے بلدیہ میرپور کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی بھی شہریوں کو جلد خوشخبری ملے گی ۔

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بی بی رانی شہید کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ گرینڈ وکٹری حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں کے اندر ہیں کوئی سیاسی جماعت عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کی محبت کو نکال نہیں سکتا ۔شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور کی خصوصی توجہ سے میرپور کے ترقیاتی کام جاری ہیں سڑکوں کے پیج ورک مکمل ہو رہے ہیں لنک روڈ بھی بہت جلد تعمیر کی جائیگی بلدیہ میرپور کی کارکردگی سے مطمین ہوں موجودہ حکومت کا ابھی ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے اس عرصہ میں تعمیر وترقی مزید ہو گی ۔

12/06/2015 - 16:25:55 :وقت اشاعت