روس یوکرائن کے معاملے پرغلط بیانی سے کام لے رہا ہے، امریکا
جمعہ 12 جون 2015 16:24
کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے پر واضح جھوٹ بولتے ہوئے یوکرائن کی مغرب نواز حکومت کو ختم کرنے کے لیے جاری جنگ پر پردہ ڈال رہا ہے۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیرسمانتھا پاور نے یوکرائنی دارالحکومت کیف میں جمع سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ماسکو کو سخت پیغام دیا اور کہا کہ روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے جب کہ روس نے یوکرائن کی منتخب ہونے والی نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے 14 ماہ سے جنگ چھیڑرکھی ہے تاکہ پہلے سے اقتصادی طور پر کمزور حکومت کو گرایا جاسکے۔
سمانتھا کے مطابق روس اپنے اس منصوبے پر میڈیا پروپیگینڈا اورعالمی فورم میں مبہم تقاریر کے ذریعے پردہ ڈال رہا ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن کے جنگ ذدہ علاقوں دونیسک اور لیوگانسک میں روسی افواج بھیجنے کی تردید کی ہے۔ روس نے اس سے قبل کئی فورم پر امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرائنی تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.