پینٹاگان کا چین سے جزائر میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ
امریکہ اور چین کے فوجی تعلقات کو پائیدار اور بامعنی بنانا چاہتے ہیں، ایشٹن کارٹر
جمعہ 12 جون 2015 16:24
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے چین کے ایک اعلیٰ فوجی جنرل سے ملاقات میں امریکہ کے اس مطالبے کو دہرایا جس میں بحیرہ جنوبی چین میں چین کی طرف سے اس کے ملکیتی دعوے کے لیے کیے جانے والے اقدامات روکنے کا کہا گیا،تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پینٹاگان چین کے ساتھ فوجی تعلقات کو وسیع کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات چین کے فوجی کمیشن کے نائب سربراہ فان چنگ لانگ سے پینٹاگان میں ہوئی جو ایک ہفتے کے دورے پر امریکہ آئے ہوئے ہیں۔پینٹاگان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کارٹر نے فان چنگ لانگ سے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ "امریکہ اور چین کے فوجی تعلقات کو پائیدار اور بامعنی" بنانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تعاون کو مزید فروغ دینا ایک مشترکہ خواہش کی بنیاد پر ہو گا جس میں انسانی امداد، قدرتی آفات کے خلاف ردعمل، بحری قذاقی اور اس کے ساتھ "اختلافات کو تعمیری طریقے سے حل کرنے کے امور شامل ہیں۔
پینٹاگان کے بیان کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کارٹر نے چین اور دوسرے حریف فریقوں سے اپنے ملکیتی دعووٴں کو آگے بڑھانے کے عمل اور متنازع علاقے میں فوجی اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کے لیے امن کی راہ اپنائیں۔کارٹر نے اس سال ستمبر تک ایک مفاہمت کی یاداشت پر اتفاق کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے طیاروں کا ایک دوسرے کے قریب پرواز کرنے کی صورت میں حادثات کے امکان کو کم کرنا ہے۔فان اس دورے میں امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کی مشیر سوزان رائس سے بھی جمعہ کو وائٹ ہاوٴس میں ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل فان نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یوایس ایس رونلڈ ریگن اور امریکی فوجی اڈوں کا بھی دورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.