بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو منہ کھر کی بیماری ہے ،کانگریس کے ترجمان آنند شرما کا انکشاف

جمعہ 12 جون 2015 16:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کو منہ کھر کی بیماری ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق میانمار میں فوجی آپریشن کے دعوے اور پاکستان کودھمکیاں دینے پر بھارتی کانگریس نے نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کی ہے ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنند شرما کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان ہو یا میانمار بھارت کے وزیر دفاع منوہر پریکرہمیشہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں اور ان قسم کے بیانات دینا انکی عادت بن گئی ہے ۔

کانگریس ترجمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے وزراء کی تربیت کریں اور انھیں ذمہ دارانہ بیانات دینا سکھائیں۔شرما نے بھارت کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر سے کہاکہ وہ بھی ذمہ دارانہ بیانات دیں اور تحمل سے کام لیں۔یاد ررہے کہ بھارتی وزیر فاع منوہر پاریکر نے بیان میں کہا تھاکہ میانمار میں کاروائی سے پاکستان بھارت سے خائف ہے ۔

متعلقہ عنوان :