شجاعت حسین کاحلیم عادل شیخ اور بابو غلام سرور سیال کے مابین اختلافات کا نوٹس ، مشاورت سے کام کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 جون 2015 16:21

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جنرل سیکرٹری بابو غلام سرور سیال کے مابین اختلافی بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں عہدیداروں کو باہمی مشاورت سے کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے سختی سے منع کر دیا ہے،مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری بابو سرور سیال نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد انکی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں مرکزی قیادت صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، سینیٹرمشاہد حسین کا کہنا تھاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کومدنظررکھتے ہوئے باہمی تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے، دیگر شرکاء نے مسلم لیگ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے اتفاق کیاکہ حلیم عادل شیخ مسلم لیگ سندھ کا چاند جبکہ بابو سرور سیال ستارہ ہے، دونوں کواختلافات ختم کرکے مسلم لیگ کا پیغام باہمی طورپرسندھ کے کونے کونے میں پہنچاکرعوام کے دل جیتنے ہونگے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت نے دونوں راہنماوٴں کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پروگرام واضع کریں،بعد ازاں بابو سرور سیال نے میڈیا کوبتایا کہ اس سلسلے میں سابق سینٹراور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالغفار قریشی کو تمام معاملات کی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی تلقین کردی گئی ہے۔