پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ”یوم یکجہتی مسلمانان برما “منایا گیا
جمعہ 12 جون 2015 16:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں روہنگیا اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ”یوم یکجہتی مسلمانان برما “منایا گیا۔پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے تحت آزاد کشمیر ،چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کی مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور برما کے مظلوم ،بے سہارا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے بھی کئے گئے۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد المصطفیٰ جو ہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب سمند ر میں موجود برما کے مسلمانوں کیلئے رہائشی کیمپ کااعلان کریں ۔(جاری ہے)
افغان مہاجرین کے خالی ہونے والوں کیمپوں میں برما کے مسلمانوں کو لا کر آباد کیا جائے۔
پاکستانی قوم 30لاکھ افغان مہاجرین کو سنبھال سکتی ہے تو برما کے چند ہزار مسلمان بھائیوں کو سنبھالنا کوئی مشکل نہیں ۔روہنگیا کے مسلمانوں کو خوراک،علاج،لباس جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور سعودی عرب فوری اقدامات کریں۔روہنگیا اور برما کے مسلمانوں ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ پاکستانی حکومت برما میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ،مغربی و مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا کہ عالم اسلام برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے فوری حکمت عملی اختیار کرے۔انسانی حقوق کے علمبرداروں کی روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی قابل مذمت ہے۔مولانا عبد الکریم ندیم نے خانپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ امن دشمن قوتوں کی لگائی ہوئی آگ کا ایندھن بنے ہوئے ہیں۔عالم اسلام اس آگ کو بھجانے کیلئے موٴثر کردار اداکرے۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.