آزادکشمیر حکومت خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،چوہدری محمدا شرف

جمعہ 12 جون 2015 16:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمدا شرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے میرپور کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں سٹاف کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دے کر چھوٹے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے بلدیہ میرپور کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی بھی شہریوں کو جلد خوشخبری ملے گی ۔

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بی بی رانی شہید کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ گرینڈ وکٹری حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں کے اندر ہیں کوئی سیاسی جماعت عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کی محبت کو نکال نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،فریال تالپور کی خصوصی توجہ سے میرپور کے ترقیاتی کام جاری ہیں سڑکوں کے پیج ورک مکمل ہو رہے ہیں لنک روڈ بھی بہت جلد تعمیر کی جائیگی بلدیہ میرپور کی کارکردگی سے مطمئن ہوں موجودہ حکومت کا ابھی ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے اس عرصہ میں تعمیر وترقی مزید ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے لوگوں کی قربانیوں کا ادراک ہے ان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ نیوسٹی اور میاں محمد ٹاؤن سمیت پورے میرپور شہر میں سوئی گیس ،پانی ،بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں ،غازیوں کی جماعت ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا ہے میرپور کے شہری اپنے شہر کی تعمیر وترقی کیلئے پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں وعدہ کرتا ہوں کہ ان کو مایوس نہیں کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق حل ہوگا بھارت دنیا کا مکار ترین دشمن ملک ہے اس کی گیڈر بھبکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ۔مودی سرکار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرا ر دادوں کے مطابق حل کرے ۔