وزیراعظم نے حب میں آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا ‘ ریفائنری یومیہ ایک لاکھ55ہزار بیرل تیل صاف کرے گی

جمعہ 12 جون 2015 15:57

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے حب میں آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا، ریفائنری یومیہ ایک لاکھ55ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تیل صاف کرنے کے کارخانے پر 80کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، وزیراعظم نے آئل ریفائنری میں توسیع کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے حب میں آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا،بائیکو آئل ریفائنری ملک کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے کا کارخانہ ہے، ریفائنری یومیہ ایک لاکھ55ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تیل صاف کرنے کے کارخانے پر 80کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، بائکو پاکستانی کمپنی ہے اور اس میں کام کرنے والا عملہ بھی پاکستانی ہے، بائکو کمپنی کا کھلے سمندر میں اپنا پورٹ ہے، کمپنی کا اپنا پورٹ ہونے کے باعث وقت اور پیسے کی بچت ہوتی ہے، پورٹ کے ذریعے بحری جہازوں سے براہ راست تیل ریفائنری تک پہنچ جاتا ہے۔

وزیراعظم نے آئل ریفائنری میں توسیع کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیاہے

متعلقہ عنوان :