راولپنڈی‘ احتساب عدالت نے آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفر نس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی

جمعہ 12 جون 2015 15:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے تئیس جون تک ملتوی کر دی گئی۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مختصر سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک دیگر مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ارشد تبریز نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 23جون کو ہو گی۔ فاروق ایچ نائیک دلائل جاری رکھیں گے۔ آصف علی زرداری کی سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پہلے ہی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :