حکومت صنعتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک میں گیس درآمد سے بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جان کمال کا آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 15:54

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جان کمال نے کہا ہے کہ حکومت صنعتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک میں گیس کی درآمد سے گیس بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کوحب میں آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بائکو کی سخت محنت کے باعث منصوبہ بروقت مکمل ہوا،بائکو آئل ریفائنری ملک کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے کا کارخانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک میں گیس کی درآمد سے گیس بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :