لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی سکیورٹی سرانجام دینے والے سابق فوجیوں کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواست نمٹادی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار سابق فوجیوں نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی نے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

(جاری ہے)

بارہ سال سے کنٹریکٹ پر عدالتی سکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے باوجود انہیں مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا .عدالتی حکم پر ایس ایس پی سیون بٹالین نے عدالت کو بتایا کہ کسی سابق فوجی ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا گیا.جس پر عدالت نے ایس ایس پی کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی.

متعلقہ عنوان :