ٹیلی نار پاکستان نے اپنے آن لائن چینل،ویب سائٹ کو جدید پورٹل انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرادیا

جمعہ 12 جون 2015 15:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ٹیلی نار پاکستان نے اپنے آن لائن چینل،ویب سائٹ کو جدید پورٹل انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرادیا ہے ۔ابتدائی طور پر اس ری لانچ میں ٹیلی نار پاکستان کی تمام برانڈز بشمول ٹاک شاک، ڈی جوس، ٹیلی نار بزنس کی ویب سائٹس کو ری ڈیزائن کرنے اور مزید موثربنانے کے ساتھ ای کامرس اور سیلف کیئر جیسے عناصر کو شامل کیا گیا ہے ، صارفین اب اپنا آن لائن اکانٹ تشکیل دے کر اسی اکانٹ کے ذریعے متعدد ٹیلی نار کی سمز سے متعلق سرگرمیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویب سائٹ تمام اسکرین پر صارفین کو خوشگوار تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ایک ہی کلک پر پراڈکٹ کی ایکٹیویشن و ڈی ایکٹیویشن ، آن لائن بیلنس معلوم کرنے کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے ،ویب سائٹ کے ذریعے اپنا پسندیدہ نمبر تلاش کر کے نئی ٹیلی نار سم گھر پر بھی منگوائی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے ڈپٹی سی ای او اور چیف مارکیٹنگ آفیسرعرفان وہاب خان نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ای بزنس چینل کے قیام کی بدولت نہ صرف آن لائن سیلز و سروسز کو تقویت ملے گی بلکہ یہ ہمارے صارفین پر مرکوز طرز عمل کی بھی ترجمانی کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :