پنجہ آزمائی میں زور لگانے سے آسٹریلوی رگبی کھلاڑی کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی

جمعہ 12 جون 2015 15:05

پنجہ آزمائی میں زور لگانے سے آسٹریلوی رگبی کھلاڑی کے بازو کی ہڈی ٹوٹ ..

سڈنی () آسٹریلیا میں ٹی وی پر براہ راست پنجہ آزمائی کامقابلہ رگبی کے کھلاڑی کو مہنگا پڑگیا ، مقابلے میں اتنا زور لگایا کہ بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ، آسٹریلوی شہر سڈنی میں ٹی وی چینل پر براہ راست چیریٹی کے لیے 2 رگبی پلیئرز کے درمیان پنجہ آزمائی کا مقابلہ کرایا گیا ، جیسے ہی مقابلہ شروع ہوا دونوں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تاہم ایک کھلاڑی کا بازو انتہائی نازک ثابت ہوا اور میز کے ساتھ لگتے ہی ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کھلاڑی کی چیخیں نکل گئیں ۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کرلوگ بھی سکتے میں آگئے ۔ مذکورہ کھلاڑی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔