بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کے ہمراہ 16جون کو پنجاب جائیں گے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 15:12:42 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 15:12:42 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:58:06 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:57:53 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:57:53 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:54:02 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:54:02 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:54:02 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:52:56 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:49:46 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:49:46
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کے ہمراہ 16جون کو پنجاب جائیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری 16 جون کو پنجاب جائیں گے۔ پنجاب کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت میں تبدیلیوں کے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے 15 روزہ دورے پر16جون کو لاہور پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران صوبائی قیادت میں تبدیلی کے فیصلوں کے بھی امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بھی اہم فیصلے کریں گے۔بلاول دوسرے مرحلے میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے میں مہم بھی چلائیں گے اور اس کی نگرانی بھی کریں گے۔

12/06/2015 - 14:54:02 :وقت اشاعت