خلوئے کاردیشن کی لیپوسکشن کروانے کی تردید

جمعہ 12 جون 2015 14:45

خلوئے کاردیشن کی لیپوسکشن کروانے کی تردید

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ریئلٹی ٹی وی سٹار خلوئے کاردیشن نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا ہے جن کے مطابق ان کی متناسب جسامت لیپوسکشن کا نتیجہ ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلوئے نے کہا کہ وہ ہفتے میں پانچ دن جم میں سخت محنت کرتی ہیں، اور ان کی جسامت کو لیپوسکشن کا نتیجہ قرار دینا سخت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ یہ الزام لگانے والے کو تعریف محسوس ہوئی ہو لیکن مجھے یہ شرمناک لگا۔

(جاری ہے)

میرا خیال ہے کہ اگر میں نے لیپوسکشن کروائی ہوتی تو مجھے چھ سے آٹھ ہفتے کیلئے جم سے چھٹی لینا پڑتی۔ لوگوں کیلئے دوسروں کی تعریف کرنا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے۔ بائی دا وے میں یہ تمام ٹوئٹس جم سے ہی کررہی ہوں۔ خلوئے کاردیشن ، کم کاردیشن کی بہن اور کائلی جینر کی سوتیلی بہن ہیں۔ خلوئے سے قبل کائلی کے ہونٹوں کے بارے میں عرصے تک خبریں گرم رہیں کہ انہوں نے بوٹوکس کے ذریعے اپنے ہونٹ موٹے کروائے ہیں، تاہم وہ ہر بار اس کی تردید کرتی رہیں اور آخر کار اب جا کے انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بوٹوکس کا سہارا لیا ہے۔