اب بھی ویسٹ انڈیز کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہوں: کرس گیل

جمعہ 12 جون 2015 14:44

اب بھی ویسٹ انڈیز کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہوں: کرس گیل

ٹانٹم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جون۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ملک کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کا بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ہر کسی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے کہ جب اسے یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کیا وہ مصروف کرکٹ شیڈول کا بوجھ برداشت کر سکے گا یا نہیں۔

(جاری ہے)

کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ انگلش ٹی ٹونٹی سے فراغت کے بعد ملک واپسی پر کوچ فل سمنز اور کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور اگر ٹیم کوان کی ضروت ہوئی تو وہ اب بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر نے کے لیے تیار ہیں۔ 35سالہ جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز نے کہا کہ لوگ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بے تاج بادشاہ کہتے ہیں لیکن ایسا کہتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 2ٹرپل سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی وہ 21مرتبہ تین ہندسوں کی اننگز کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :