عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 12 جون 2015 14:37

عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اداکارہ میرا کو گرفتار کر کے 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کے خلاف ان کے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمن نے استغاثہ دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا ان کی بیوی ہے اور اس نے بغیر طلاق کے کیپٹن نوید نامی شخص سے نکاح کیا جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور تعزیرات پاکستان کے بھی خلاف ہے، عتیق الرحمان نے اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری مقدمہ عدالت کے ذریعے چلانے کی درخواست کی تھی۔

کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کو نکاح پر نکاح کے الزام میں متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 17جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :