پنجاب بار کونسل کی اپیل پر میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف وکلا ء نے لاہور میں ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا
جمعہ 12 جون 2015 14:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف وکلا ء نے لاہور میں ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا،لاہور میں وکلا ء نے سیشن کورٹ ، ضلع کچہری ،کینٹ اور ماڈل ٹان کچہری سمیت دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان میانمار کے مسلمانوں پر ظلم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے اور میانمار کے مسلمانوں کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عہدیداران بار روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام اور انکے انسانی حقوق کی پامالی کا کیس میانمار حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں لیجانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیائی مسلمان کا مسلمان ہونا ان کا سب سے بڑا قصور ہے اور میانمار کی بدھ قوم مسلمانوں کو ختم کرنے کے در پے ہے ،حکومت پاکستان، مسلم ممالک اور مسلم میڈیا اپنے مسلمان بھائیوں کے قتل عام پر چپ سادھے ہوئے ہیں،حکومت بدھ درندوں سے مظلوم روہنگیا مسلم قوم کو بچانے کیلئے وقت ضائع کئے بغیر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر محمد احمد قیوم ،سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد احمد چھچھر ، ملک خالد اعوان ایڈووکیٹ ، عظمی رزاق ایڈووکیٹ اور کاشف محمد سلیمانی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیائی مسلمان کا مسلمان ہونا ان کا سب سے بڑا قصور ہے اور میانمار کی بدھ قوم مسلمانوں کو ختم کرنے کے در پے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، مسلم ممالک اور مسلم میڈیا اپنے مسلمان بھائیوں کے قتل عام پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔ کاشف محمود سلیمانی ایڈووکیٹ نے ہاؤس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر کئے جانے والے روہنگیائی مسلمانوں مظالم کے خلاف بین الاقوامی عدالت فوجداری میں کیس دائر کر دیا ہے حالانکہ یہ کام حکومت پاکستان کا تھا۔ روہنگیائی مسلمانوں نے 1940ء میں قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنے صوبہ راکھین کو پاکستان میں شامل کرنے کی درخواست کی ۔بیرسٹر محمد احمد قیوم نے ہاؤس سے اجازت طلب کی کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن روہنگیائی مسلمانوں کا کیس بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کرے۔ قائممقام صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایم عرفان عارف شیخ نے اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی قرارداد بمعہ مندرجہ ذیل اضافی پیراگراف رائے شماری کیلئے ہاؤس کے سامنے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس عہدیداران بار کو اجازت دیتا ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام اور انکے انسانی حقوق کی پامالی کا کیس میانمار حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے کر جائے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے طویل خاموشی اور چشم پوشی کے بعد میانمار کے روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے صوبہ راکھین کے 1.3ملین مسلمان بے گھر اور بے یارو مددگار ہو چکے ہیں اور ان کی روز مرہ زندگی مصائب و آلام میں بدل چکی ہے۔ ملائیشیا کی وزارت داخلہ کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی علاقے سے30اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں میانمار کے وہ مسلمان دفن ہیں جو بھوکے پیاسے کشتیوں مین سوار سمندر میں بھٹکتے رہے۔ آخر زندگی کی بازی ہار گئے۔ کچھ سمندر میں پھینک دیئے گئے اور کچھ ان قبروں میں پھینک دئیے گئے ۔ عرب نیوز کے مطابق روہنگیا قوم اس وقت بد ترین ظلم و بربریت کا شکار قابل رحم قوم ہے۔ جن کے چاقوؤں سے پیٹ چاک کئے جا رہے ہیں اور ہتھوڑوں سے سر کچلے جا رہے ہیں۔ مگر جنوی ایشیاء میں ان پر رحم کرنے والا کوئی نہیں ان کو زمین بھی کھا رہی ہے اور سمندر بھی۔ پوری قوم کا حق شہریت اور حق زندگی ختم کر دیا گیا ہے اور عالمی و علاقائی ادارے اقوام متحدہ، او آئی سی اور سارک تنظیم بول نہ سکے۔ کتنے یاس اور تائسف کا مقام ہے کہ 2012ء سے روہنگیا مسلمان قوم بدھ قوم کی درندگی اور قتل و غارت گری کا شکار ہے ۔ جس میں بدھ بھگشو اور میانمار کی بدھ نوبل انعام یافتہ جمہوریت کی چمپئن وزیر اعظم اونگ سان سو کی قول و فعل سے برابر کے شریک ہیں۔ مگر سارک تنظیم کے ممالک ایک قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے عمل کو روکنے سے قاصر ہے اور او آئی سی کے رکن ممالک مظلوم مسلم قوم کی چیخیں سن رہے ہیں مگر آگے بڑھ کر اس کا سہارا بننے کی بجائے مجرمانہ چشم پوشی کر رہے ہیں۔ ان حالات میں حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بدھ درندوں سے مظلوم روہنگیا مسلم قوم کو بچانے کیلئے وقت ضائع کئے بغیر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.