آزادکشمیر بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات اختتام پذیر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا

جمعہ 12 جون 2015 14:33

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) آزادکشمیر بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات اختتام پذیر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ناظم و نائب ناظمین امتحان نے اپنے فرائض بخوبی سر انجامد یئے دوران امتحان بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا چار سو سے زائد نقل کیس رجسٹرڈ ہوئے فوری کاروائی عمل میں لائی گئی امتحانی نظا م کو موثر بنانے میں 169ناظم اور نائب ناظمین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات کالجز آزادکشمیر تعلیمی بورڈ چوہدری اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور اور بھمبر میں نقل کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ دیگر اضلاع میں چار سو سے زائد نقل کیس بنائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری میں چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری نے بھی اہم کردار ادا کیا ان کی نگرانی میں پوری ٹیم نے اپنا کام انتہائی جانفشانی محبت اور لگن سے کیا اس موقع پر پروفیسر چوہدری محمد اسلم نے تمام امتحانی عملے کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔