جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ضلعی کنونشن اختتام پذیر

جمعہ 12 جون 2015 14:31

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ضلعی کنونشن اختتام پذیر ۔این ایس ایف پاکستان کے مرکزی صدر صابر علی حیدر کا بھی حصوصی خطاب ۔جے کے این ایس ایف کے مرکزی صدر طلحہ خان کی قیادت میں راولاکوٹ میں ”ایکٹ 74منسوخ کروریلی کا انعقاد۔ این ایس ایف پاکستان نے آئندہ پاکستان کے تعلیمی اداروں اور شہروں میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت منانے کا اعلان کر دیا۔

این ایس ایف نے آزاد کشمیر کیلئے علیحدہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے لیے تنام طلباء تنظیموں کو تحریک چلانے کی دعوت دے دی۔ جے کے این ایس ایف نے ریاست جموں کشمیر کی وحدت بحال کرنے تمام قوم پرست تنظیموں کے ساتھ غیر مشروط اتحاد کر کے آگے بڑھنے کا آپشن دے دیا۔

(جاری ہے)

شہر کی شاہراؤں میں خود مختار کشمیر کے حق میں اور تقسیم کشمیر کے خلاف بڑی ریلی کے بعد مقامی ہوٹل میں جلسہ منعقد ہو ا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے این ایس ایف پاکستان کے مرکزی صدر صابر علی حیدر نے کہا کہ آئندہ ہم پاکستان میں مقبول بٹ کا ڈے منا کر کشمیریوں سے عملی یکجہتی کا اظہار کریں گے صابر علی حیدر نے کہا کہ حافظ سعید ، مسعود اظہر ، فضل الرحمن خلیل سمیت ہر و فرد گروہ اور تنظیم ہمارے نزدیک دہشت گرد ہیں جنہوں نے پہلے افغانستان میں اور اب کشمیر میں قتل عام کیا ۔ جے کے این ایس ایف کے صدر طلحہ خان نے کہا کہ برما میں معصوم مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے ۔