محکمہ سماجی بہبود کے ملازم سعید اسعد کو خلاف قانون سرگرمیوں میں حصہ لینے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا

جمعہ 12 جون 2015 14:31

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) محکمہ سماجی بہبود کے ملازم سعید اسعد کو خلاف قانون سرگرمیوں میں حصہ لینے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا اس سے قبل انھیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سعید اسعد نے گزشتہ عرصے مہاراجہ گلاب سنگھ اور مہاراجہ ہری سنگھ کو کشمیریوں کا قومی ہیرو قرار دلوانے مہم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ اور ایسا مواد بھی آئے روز شائع کرتے رہے جس میں 1832ءء میں منگ کے مقام پر زندہ کھالیں کھنچوانے والے سبز علی خان ، ملی خان ، راج ولی خان کو متنازعہ بنانے کوئی کسر باقی نہ رکھی تھی انھیں یورپ میں مقیم بعض بھارت نواز کشمیریوں کی طرف سے ایسا کرنے مالی معاونت بھی ملتی رہی ۔