آزادکشمیر میں کرپشن کمیشن اور اقرباء پروری کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر فاروق حیدر خان کامیرپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 14:31

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف کے گھر آمد کارنر میٹنگ سے خطاب اس موقع پر کرنل وقار احمد نور،مرزا ظفر حسین جرال ،چوہدری محمد امین سابق زراعت آفیسر ،چوہدری عقیل اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں موجود تھی صدر مسلم لیگ نو راجہ فاروق حیدر نے کہا آزادکشمیر میں کرپشن کمیشن اور اقرباء پروری کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن غلامان فریال تالپور اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے کشمیریوں کا تشخص مجروع کر کے رکھ دیا گیا ہے مجید اینڈ کمپنی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے سنیارٹی پامال ہو چکی ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بے یار و مدد گار پھر رہے ہیں نوجوان حکومت آزاد کشمیر کی نا اہلی کی وجہ سے بے روزگار ہو رہے ہیں پڑھے لکھے نوجوان کے لیے روزگار کے دروازے بند ہو چکے ہیں سفاری اور رشوت کلچر عام ہو چکا ہے