نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں میں 43 افراد ہلاک،متعدد زخمی ،کئی گھر نذرآتش

جمعہ 12 جون 2015 14:29

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 43افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے درجنوں حملہ آوروں نے بورنو اسٹیٹ کے 3دیہات پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گھروں کو آگ لگادی۔ حملے میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا میں29 مئی کو صدر محمدو بوہاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بوکو حرام کے حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :