دنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ہونے لگی ، گجرات میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی بستی گرادی

جمعہ 12 جون 2015 14:28

دنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ہونے لگی ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) دنیا کی نام نہاد جمہوریت بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ہونے لگی ، بھارتی ریاست گجرات میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی بستی گرا کر نئے گھر الاٹ کیے تاہم ہندووٴں کی مخالفت پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے بڑودہ شہر میں 8 ماہ پہلے انتظامیہ نے ترقیاتی منصوبے کے تحت دو ہزار سے زائد مسلمانوں کے مکانوں پر مشتمل کلیان نگر بستی منہدم کر دی تھی اور قانون کے تحت مسلمانوں کو شہر میں متبادل مکان الاٹ کیے گئے ، تاہم انتہاپسند ہندووٴں کی مخالفت کے سبب میونسپلٹی نے الاٹمنٹ منسوخ بھی کر دی ، ہزاروں مسلمان تاحال بے گھر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :