سینیٹر رزینہ عالم خان سمر کیمپ کا افتتاح کریں گی
جمعہ 12 جون 2015 14:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینیٹر رزینہ عالم خان ، چیئرپرسن نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ( آج)ہفتہ کو نظریہ پاکستان کونسل کے تحت، ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں طلبہ وطالبات کیلئے 5روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گی۔
(جاری ہے)
سمر کیمپ طالبعلموں کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے جذبے سے تشکیل دیا گیا ہے جس میں ممتاز شخصیات بشمول فاروق قیصر، شمعون ہاشمی، ڈاکٹر آصف برق، محترمہ فرخندہ شمیم، شرکاء کو اعلیٰ شہری اوصاف، پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں طالبعلم برادری کی معاونت، تحریکِ پاکستان کے مقاصد، کتاب دوستی، حفظان صحت اور فکرِ اقبال کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات سے آگاہ کریں گے۔
فکری نشوونما کے ساتھ ساتھ شرکاء کیلئے وِش یونیورسٹی کے تعاون سے صحت بخش تفریحات اور میجک شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔جبکہ انتظامات میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کی معاونت بھی شامل ہے، سمر کیمپ کی اختتامی تقریب 17جون کو منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعظم کے مشیر اور وزیر مملکت برائے کیبنٹ ظفر اللہ خان ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.