لاہور : پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 13:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پیش کریں گی. پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن نے بجٹ پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، اجلاس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے جبکہ بجٹ پیش کیے جانے کے دوران بھی احتجاج کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سالوں میں بھی ہمارے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے ہمیں فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا جبکہ ہارنے والے حکومتی اراکین کو فنڈز دئے گئے.