ہارون آباد‘ضلعی حکومت نے ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتر ی اور ان میں سہولیات کی فراہمی کیلئے چار کروڈ ستاسی لاکھ بائیس ہزار روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی

جمعہ 12 جون 2015 13:13

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ضلعی حکومت نے ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتر ی اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے لئے چار کروڈ ستاسی لاکھ بائیس ہزار روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے بتایا نناوے لاکھ نو ہزار روپے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے لئے ستانوے لاکھ جوالیس لاکھ تحصیل چشتیاں کے لئے ایک کروڈ آٹھ لاکھ پچپن ہزار روپے تحصیل ہارون آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لئے ایک کروڈ جوبیس لاکھ انتالیس ہزار تحصیل منچن آباد اور اڑتیس لاکھ انسٹھ ہزار تحصیل فورٹ عباس کے ٹی ایچ کیو ہسپتال پر خرچ کئے جائے گے اس حوالے سے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق احمد نے سٹی پر یس کلب کے عہدیداران وممبران کو بتایا کہ ہم ڈی سی او بہاولنگر سمیت پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ہسپتال کے لئے فنڈ مہیا کیا ٹی ایچ کیو ڈاکٹرز کی خالی سامیوں پر مزید بائیس ڈاکٹرز کی تعینانی کا نوٹیفکشن جارہ ہو گیا جلد نئے ڈاکٹرز بھی آجائیں گے اور ہسپتال کی تعمیر مر مت کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا ۔