کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے حب میں پاکستان کی سب سے آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا۔

تیل اور گیس آج کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہیں ، ملک کو دوسرے ممالک کے طرح تیل اور گیس میں خود کفیل بنائیں گے لیکن ابھی کچھ وقت درکار ہے، کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 2017 ، تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف کا افتتاحی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 13:12

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے حب میں پاکستان کی سب سے آئل ریفائنری کا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا. ذرائع کے مطابق آئل ریفائری کے کارخانے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ملک کی سب سے بڑی بائکو آئل ریفائنری یومیہ ایک لاکھ 55 ہزار یرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس، آج کے دور میں بنیادی ضرورت بن چکے ہیں، آئل اور گیس پیدا کرنے والے ممالک مضبوط معیشت کے حامل ہیں، اور دنیا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی طلب پیداوار سے زیادہ ہے، قدرتہیوسائل کے اعتبار سے گیس اور تیل اہم ہیں، بائکو کمپنی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بائکو کمپنی کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

(جاری ہے)

بائکو کی 750 ملین ڈالر کی سر مایہ کاری پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ دنیا بھر میں تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک ایک خاص مقام رکھتے ہیں، آئل ریفائنری کی تعمیر ایک بڑا کارنامہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئل ریفائن کرنے والے کارخانے اور تیل اور گیس میں خود کفالت کی منزل حاصل کرنے میں ابھی ہمیں وقت درکار ہے، تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم گوادر کو خوبصورت پورٹ بنانے کا عزم ہے، گوادر سے کوئٹہ تک سڑک بھی بن رہی ہے، ہمیں سینٹرل ایشیا کے ساتھ زمینی رابطے قائم کرنے ہیں ہم اپنی سڑکیں کو بارڈر تک لے جا کر دوسرے ممالک سے ملائی جا سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، شمالی وزیرستان میں بھی آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور نقل مکانی کرنے والے لوگ خوشی سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور ہمیں فخر ہونا چاہئیے کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اب انہیں عدالت میں پیش کر کے سزا سنا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک سے 2017 ء کے آخر تک بجلی کی قلت کو ختم کر کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا.