امریکی اتحادی افواج نے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر 29نئے فضائی حملے کئے ‘کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 12 جون 2015 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکی اتحادی افواج نے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر 29نئے فضائی حملے کئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شامی باغیوں نے فوجی ایئر پورٹ کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف دو روز کے دوران 29 نئے فضائی حملے کیے ‘16حملے شام ‘ تیرہ عراق میں کیے گئے۔ فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں، گاڑیوں، عمارات اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا دوسری جانب شامی باغیوں نے السویدا کے فوجی ایئر پورٹ کے زیادہ ترحصے پر قبضہ کرلیا

متعلقہ عنوان :