جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائٹری سنڈروم سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ‘ 122افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی
جمعہ 12 جون 2015 13:09
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائٹری سنڈروم (مرس) سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے ‘مزید 122 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے خدشے کے باعث دارالحکومت سیئول میں کم ازکم 24 سو اسکول بند کردیئے گئے۔
(جاری ہے)
مرس وائرس کے باعث 3 ہزار 800 افراد کو شبے کی بنیاد پر علیحدہ رکھا گیا تاکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے، متاثرہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ‘ مختلف ہسپتالوں سے 641 افراد میں وائرس کے آثار نہ ملنے پرانہیں فارغ کردیا گیا ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں جس کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے نئے مریضوں کو فوری طور پر الگ کر کے علاج کیا جانا ضروری ہے جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے باعث معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ‘ ہزاروں غیرملکی افراد نے سیئول کا سفر ملتوی کردیا ہے ‘ گرمیوں میں سیاحوں کی آمد میں 70 فیصد کمی ہوئی ‘بینکوں نے شرح سود میں بھی کمی کردی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.