امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ حامد کرزئی

جمعہ 12 جون 2015 13:08

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی جس سے افغان عوام بہت متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان سابق صدر حامد کرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کوجیلوں میں بند کیا گیا ‘دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے جس سے افغان عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔

سابق صدرنے کہاکہ عراق میں داعش کا فروغ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے ‘افغانستان میں داعش کے مستحکم ہونے پر پڑوسی ممالک روس اور چین کو بھی خطرہ لاحق ہوگا، افغانستان میں داعش اجنبی ہیں، غیر ملکی سرپرستی اور فنڈنگ کے بغیر پھل پھول نہیں سکتے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ بہت سے معاملات میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ یہ ہی تھی۔