ہندوستانی جارحیت کے جواب کیلئے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہے‘مولانا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:31:22 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:31:22 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 14:31:22 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 13:08:06 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 13:08:06 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 13:07:28 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 13:07:28 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 13:07:28
پچھلی خبریں -

مظفر آباد

ہندوستانی جارحیت کے جواب کیلئے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہے‘مولانا قاضی محمود الحسن

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ہندوستانی جارحیت کے جواب کیلئے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت کی گیدڑبھبکیوں کو سلامتی کونسل میں پیش کرکے اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کیاجائے۔ بھارتی ڈرامے دیکھ کرمحظوظ ہونے والے مودی کی پاکستان دشمنی سے سبق حاصل کریں۔بھارتی چینلزپرپابندی عائد کیجائے ۔

مودی کے عزائم پاکستان کے متعلق پہلے سے ہی خطرناک ہیں۔پاکستان کی غیور عوام عسکری قوتوں کوتنہاء نہیں چھوڑیگی۔ان خیالات کااظہارآل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، مرکزی ناظم مولاناعبدالماجد،سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی،پروفیسرلقمان مسعود،مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ اوردیگر نے کیا۔

انھوں نے کہا بھارت پاکستان کے خلاف گھناؤنے عزائم رکھتاہے۔ بھارتی سامراجی طاقت کامنہ توڑجواب دینے کیلیے پاکستان کی غیورعوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگی۔انھوں نے کہا وقت آگیاہے کہ پاکستان کے مسلمان بھارتی عزائم کا چہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔لیکن باعث افسوس بات یہ ہے کہ بھارت کے ڈرامہ سیریز کو پاکستان میں جس دلچسپی سے دیکھاجاتاہے،جوپوری قوم کے لیے باعث شرم ہے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں ایسے تمام بھارتی چینلزپرپابندی عائد کی جائے۔

12/06/2015 - 13:07:28 :وقت اشاعت