این اے 122دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا

جمعہ 12 جون 2015 13:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) این اے 122دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق فیصلہ کل ہفتہ کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک کا کہنا تھا کہ این اے 122دھاندلی کیس میں نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم عدالت نے نہیں دیا تھا۔ سپلیمنٹری رپورٹ کی تیاری کے دوران لوکل کمیشن بھی موجود نہیں تھا۔ الیکشن ٹربیونل نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق فیصلہ آج ہفتہ کو سنائے گا۔

متعلقہ عنوان :