سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی کرس گیل کے پرستار نکلے

جمعہ 12 جون 2015 12:42

سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی کرس گیل کے پرستار نکلے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ کرس گیل اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے کرکٹ شائقین کے تو فیورٹ کھلاڑی ہیں ہی، انگلش فٹبال سٹار ڈیوڈ بیکہم بھی ان کے دیوانوں میں شامل ہیں۔ کرس گیل اور ڈیوڈ بیکہم کی ملاقات برمنگھم کے ایک شاپنگ مال میں اچانک ہو گئی جہاں ڈیوڈ بیکہم نے گیل کو بتایا کہ وہ ان کی جارحانہ بیٹنگ کے دیوانے ہیں۔

(جاری ہے)

کرس گیل ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ برمنگھم کے ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کرنے پہنچے جہاں ان کی ڈیوڈ بیکہم سے ملاقات ہوئی، دونوں سٹار ایک جگہ اکٹھے ہوئے تو وہاں شائقین کا بھی ہجوم ہو گیا اور لوگوں نے دونوں کی خوب تصویریں بنائیں۔ کرس گیل نے ٹوئٹر کیذریعے بھی ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور ایک تصویر بھی لگائی جس میں دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ بیکہم انٹرنیشنل فٹبال کے بعد اب پروفیشنل فٹبال سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔