جمیکا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا لئے
جمعہ 12 جون 2015 12:33
کنگسٹن۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا لئے۔ سٹیون سمتھ نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 135 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان کلارک 47 اور ایڈم ووجز 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شین واٹسن 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جیروم ٹیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے کپتان دنیش رامدین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مڈل آرڈر بلے باز راجیندرا چندریکا کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں 16 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، ڈیوڈ وارنر صفر اور شان مارش 11 رنز بناکر جیروم ٹیلر کا شکار بن گئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.