کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل گروپ بی میں دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 12 جون 2015 12:23

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل گروپ بی میں دو میچ کھیلے جائینگے

چلی ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو گروپ بی میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگا اور اسل سلسلے میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ یوراگوئے اور جمیکا کے درمیان کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا میچ ارجنٹائن اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبرد آزما ہیں، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :