سعید اجمل میچ ونر باؤلر ہے ،مزید مواقع فراہم کئے جائیں ، عبدالقادر
جمعہ 12 جون 2015 12:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سابق لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ سعید اجمل کو مزید مواقع فراہم کئے جائیں ان کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں ،اجمل میچ ونر باؤلر ہے ،سیاسی کشیدگی کا نزلہ پاک بھارت سیریز پر گرانے سے گریز کرنا دونوں ممالک کی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہاکہ پاکستانی فاسٹ بولرز کے مقابل زمبابوے کو بڑے اسکور بناتے دیکھ کر مایوسی ہوئی، سری لنکن ٹیم ہوم گراؤنڈز پر سخت حریف ہے، ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے پیش نظر سعیداجمل کو نئے ایکشن کے ساتھ صلاحیتں آزمانے کا موقع دینا چاہیے تھا، پی سی بی میں کچھ لوگ میرٹ کے بجائے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
ایک سوال پر عبدالقادر نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ایشز سے بھی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دسمبر میں شیڈول سیریز کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے، اگر کسی وجہ سے میچز پاکستان میں کرانا ممکن نہیں تو یواے ای میں بھی میزبانی کی جاسکتی ہے، حالیہ سیاسی کشیدگی کا نزلہ سیریز پر گرانے سے گریز کیا جائے تو دونوں ممالک کی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.