آئن سٹائن کے ذاتی خطوط کیلیفورنیا میں نیلام کیے جائیں گے

جمعہ 12 جون 2015 12:20

واشنگٹن۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) نظریہ اضافت کے بانی البرٹ آئن سٹائن کے ذاتی خطوط کیلفورنیا کے نیلام گھر " پروفائلز ان ہسٹری" میں نیلام کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ان خطوط سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ آئن سٹائن جب سائنسی کام نہیں کر رہے ہوتے تھے تو کیا سوچتے تھے اور بچوں کو کیا مشورے دیتے تھے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ایک خط میں آئن سٹائن اپنے بیٹے کو جیومیٹری کی جانب زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینے کا کہتے ہیں اور دوسرے خط میں اپنی ایک دوست کو جسے اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلتا ہے تسلی دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے چچا کو ان کی سترویں سالگرہ پر جو خط لکھا تھا اس میں ماہر طبیعیات نے انہیں اپنے کھلونے انجن کی یاد دلائی تھی جو چچا نے انہیں ان کے بچپن میں تحفہ دیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کی سائنس میں دلچسپی پیدا ہوئی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ ہاتھ سے لکھے اور ٹائپ کردہ ان 27 خطوط میں سے ہر ایک 5 ہزار سے 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگا