ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولو یکم جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:30:57 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:22:10 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:20:41 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:20:41 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:20:41 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:19:45 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:19:45 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:19:45 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:17:05 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:17:04 وقت اشاعت: 12/06/2015 - 12:17:04
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولو یکم جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے

سان فرانسیسکو۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولویکم جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی یکم جولائی سے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے طور پر چارج سنبھالیں گے اور کسی موزوں امیدوار کے ملنے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے بورڈ قائم کردیا گیا ہے ۔کوسٹولو پر کمپنی کی ترقی تیز نہ ہونے پر سرمایہ داروں کی طرف سے کافی دباوٴ تھا۔کوسٹولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کو ٹویٹر کی ٹیم پر فخر ہے۔کوسٹولو کے مستعفی ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ٹویٹر کے حصص کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹویٹر کے حصص 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے تاہم سرمایہ داروں کی توقعات کے برعکس ٹویٹر کے صارفین میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔اپریل میں ٹویٹر کو 162 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھاجس کے بعد اس کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد کمی ہوئی ۔

12/06/2015 - 12:19:45 :وقت اشاعت