اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ 25 جون کو عالمی عدالت میں پیش کی جائے گی،فلسطین

جمعہ 12 جون 2015 12:19

مقبوضہ بیت المقدس۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فلسطین نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ 25 جون کو عالمی عدالت میں پیش کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی حکام اسرائیلی جنگی جرائم کی رپورٹ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت میں بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ وہ 25 جون کو دی ہیگ جا کر یہ رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور گزشتہ برس غزہ میں ہونے والی جنگ کے دوران رونما ہونے والے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلسطین نے گزشتہ برس دی ہیگ میں قائم جنگی جرائم کی عالمی عدالت کی رکنیت حاصل کی تھی۔